Samsung Galaxy Alpha read to take over Iphone

Samsung Galaxy Alpha Read To Take Over Iphone

آئی فون کا مقابلہ کرنے کیلئے سامسنگ کا گلیکسی ’’ایلفا‘‘ تیار!!!

سامسنگ گلیکسی ایلفا کے لیکس وقتاً فوقتاً سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے لیکس میں اس کی جزوی وضاحتوں کے ساتھ ساتھ اس کی تصوویریں بھی سامنے آئی ہے۔
سامسنگ کے گلیکسی ایلفا کا مقابلہ ایپل کے آئی فون 5 ایس سے کیا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ ایپل کے سمارٹ فون کے مقابلے میں یہ 7.6mm تک پتلا ہوگا، تاہم ابھی تک گلیکسی ایلفا کی صحیح طول و عرض کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔


تصویروں کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس کے سپیکرز مائیکرو یو ایس ڈی پورٹ کے ساتھ پائے جائیں گے۔یہ فون 1,850mAh بیٹری کو سپورٹ کرے گا۔جو کہ 4.7 انچ سمارٹ فون کے لیے بہت چھوٹی محسوس ہوتی ہے۔

سامسنگ گلیکسی ایلفا

سامسنگ گلیکسی ایفا کا ماڈل نمبر SM-G850 ہوگا۔

(جاری ہے)

اور اس میں ایکسزینوس 5 اوکٹا چپ سیٹ، فور کورٹیکس اے ۔15 کورز اور فور کورٹیکس اے۔

7 کورز کے ساتھ ہوگا۔انٹرنل میموری 32 جی بی ، سانس مائیکرو ایس ڈی کارڈ، جبکہ سکرین سپر امولڈ ، 720p ریزولیشن کے ساتھ ہوگی۔
پچھلی سائیڈ پر یہ فون 12 ایم پی کیمرے کو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ سپورٹ کرے گا۔یہ فون بھی اینڈرائیڈ 4.4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔
اگر آپ برطانیہ میں ہیں تو اس کا ایڈوانس آڈر بھی کر سکتے ہیں، امید ہے کہ اگلے ہفتے میں یہ فون مارکیٹ میں آجائے گا مگر عین ممکن ہے کہ یہ 13 ستمبر تک تاخیر کا شکار بھی ہو جائے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-06

More Technology Articles