Samsung Galaxy J7 revealed in user agent profile leak

Samsung Galaxy J7 Revealed In User Agent Profile Leak

سام سنگ کا نیا سام سنگ گلیکسی جے 7

سام سنگ کی نئی ڈیوائس گلیکسی جے 7 کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ سام سنگ گلیکسی جے 7 متوسط درجے کا فیبلٹ ہو گا جسےجلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ جے 7 کی معلومات سام سنگ کے ڈیٹا بیس سے منظر عام پر آئیں ہیں جن کے مطابق فون کا ماڈل نمبرSM-J700Fہے۔ایف کے حرف سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس کا یورپین ورژن ہوگا. اس میں کورٹیکس اے 53 کور اور 1.5 گیگا ہرٹز کا پراسیسرہوگا۔

سکرین کی ریزولوشن 1280 x 720پکسل جبکہ سکرین سائزسام سنگ گلیکسی اے 7 کی طرح 5.5 انچ ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ گلیکسی جے 7 کی ریم، سٹوریج اور کیمرہ کے حوالے سے معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔ اس کے لیے شاید زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

گلیکسی جے 7 یوزر ایجنٹ

تاریخ اشاعت: 2015-04-01

More Technology Articles