Samsung Galaxy note will have 5.7 inches screen

Samsung Galaxy Note Will Have 5.7 Inches Screen

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں!

سامسنگ گلیکسی نوٹ4 کے مزید لیکس منظرِ عام پر آگئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس کے کچھ لیکس دیکھنے کو ملے تھے۔ مگر اس کے آفیشل ریلیز میں ابھی بھی تین مہینو ں کا وقت ہے۔سامسنگ SM-N910A حال ہی میں انڈیا میں ٹیسٹنگ اور تشخیص کے مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوڈ میں 'A' کا لفظ اشارہ کرتا ہے کہ مخصوص ورزن AT&T سے منسلک ہو گا۔


سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ ماڈل 5.7 انچ ٹچ سکرین کیو ایچ ڈی 2560x1440 پکسل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
مزید سننے میں آرہا ہے کہ یہ ماڈل دو ورزنز میں پیش کیا جائے گا۔ایک روایتی فلیٹ ڈسپلے کے ساتھ اور دوسرا مڑ ے ہوئے او ایل ای ڈی سکرین کے ساتھ۔جو کہ مارکیٹ میں محدود تعداد میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-16

More Technology Articles