Samsung Galaxy S6 and S6 edge pricing revealed

Samsung Galaxy S6 And S6 Edge Pricing Revealed

سام سنگ گلیکسی ایس6 اورایس 6 ایج کی قیمت

اٹلی کے لیے سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کی قیمت منظر عام پر آ گئی ہے۔ ایچ ڈی بلاگر کے ٹوئیٹ کے مطابق اٹلی میں سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 899 یوروز اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوروز ہو گی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے 128 جی بی ورژن کی قیمت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوگا۔

سوئیزر لینڈ اور سوئیڈن کے صارفین کے لیے بھی سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کی قیمتیں متعارف کر ادی گئی ہیں۔

سوئس صارفین کے لیے سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کی قیمتیں سوئیڈن اور اٹلی کے صافین کی نسبت کچھ کم ہیںَ
سوئیزرلینڈ میں32 جی بی سام سنگ گلیکسی ایس 6 کی قیمت 653 یوروز جبکہ ایس 6 ایج کی قیمت 793 یوروز ہے۔
سوئیڈن میں گلیکسی ایس 6 کی قیمت 760 یوروز اور ایس 6 ایج کی قیمت 922 یوروز ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ 64 جی بی ماڈل کی قیمت صرف 100 یوروز زیادہ ہوگی۔


یاد رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج ابتدائی چند مہینوں تک زیادہ قیمت پر فروخت ہونگے اس کے بعد ان کی قیمت کافی کم ہو جائے گا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کی مزید تفصیلات جاننے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-09

More Technology Articles