Samsung releases a new Galaxy S5 commercial

Samsung Releases A New Galaxy S5 Commercial

سامسنگ گلیکسی ایس 5کا نیا کمرشل جاری کر دیاگیا

سامسنگ نے اپنے آنے والے نئے ہینڈ سیٹ گلیکسی ایس 5 کے خاص خصوصیات پر مشتمل نیا کمرشل جاری کر دیاہے۔ اشتہار میں فون کے کیمرے، ڈسٹ اور واٹر پروف ، ایچ ڈی سپر امولڈ سکرین اور اس کے ہارٹ ریٹ سینسر کے متعلق بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فون 11 اپریل کو 150 ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
ایک دفعہ آپ کو پھر بتاتے چلیں کہ ایس 5 میں 5.1 انچ ڈسپلے۔ اوکٹا کور ایگزیون یا کواڈ کور سنیپ ڈراگن، 2 جی بی ریم، 16 ایم پی کیمرہ، 16 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ کے ساتھ، 2800 mAh بیٹری ہوگی۔ جبکہ گلیکسی ایس 5 کٹ کیٹ 4.4 پر چلے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-11

More Technology Articles