Samsung says iPhone battery is embarrassing

Samsung Says IPhone Battery Is Embarrassing

ایپل آئی فون کی بیٹری باعث شرمندگی ہے!!!۔۔۔ سامسنگ

اب تک ایسا لگ رہا تھا کہ ایپل اور سامسنگ کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کی جنگ اپنے اہتمام کو پہنچ چکی ہے اور اب دونوں اچھے دوستوں کی طرح سے سامنے آئیں گے۔ مگر سامسنگ کی بانب سے حالیہ ٹی وی کے ایڈ نے ان تمام خوش فہمیوں پر پانی پھیر دیا۔
جمعرات کو ریلیز ہونے والے نئے ایڈ میں ایک ائیرپورٹ کو دکھایا گیا ہے جہاں بہت سے لوگ زمین پر بیٹھے ہیں۔

کیا یہ لوگ کوچ کے مسافر ہیں؟ جی نہیں یہ وہ سب ہیں جو ’’آئی فون 5 ایس‘‘ استعمال کرتے ہیں اور سامسنگ کے مطابق فیس بک کی پرائیوسی پالیسی کی طرح اس کی بیٹری کا بھی کوئی بھروسہ نہیں ہے کہیں بھی ساتھ چھوڑ سکتی ہے۔وہ اپنی ڈرنک، اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزاری سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے دوستوں کے پاس گلیکسی ایس 5 نہیں ہے جس کی بیٹری کی معیاد بہت زیادہ ہے اور اس میں تبدیل کرنے والی بیٹری بھی ہے۔

(جاری ہے)

سامسنگ نے صرف حالیہ آئی فون کو یہ نشانہ نہیں بنایا ہے بلکہ آنے والا نیا آئی فون بھی اس سے محفوظ نہیں رہا۔ایک غریب hipsterish آدمی زمین پر بیٹھا ہوا ہے اور کہ رہا ہے کہ سنا ہے نیا آئی فون آنے والا ہے ، میں امید کرتا ہوں اس میں بڑی سکرین کے ساتھ ساتھ بہتر بیٹری کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-04

More Technology Articles