Samsung Unveils Galaxy Star 2

Samsung Unveils Galaxy Star 2

سامسنگ نے کم قیمت گلیکسی سٹار 2پیش کر دیا

سامسنگ نے آج اپنی گلیکسی سیریز میں ایک اور خوبصورت اضافہ کرتے ہوئے گلیکسی سٹار 2 متعارف کروادیا ہے۔ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون گلیکسی نوٹ 3 سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔یہ ایک پورٹ ایبل ہینڈ سیٹ ہے۔جو کہ 3.5 انچ ڈسپلے اور بلیو ٹوتھ کو سپورٹ کرتا ہے۔باقی سامسنگ فونز کی طرح اس میں بھی back key اور حالیہ استعمال کی گی ایپس کو دکھانے والے بٹن کے ساتھ فزیکل ہوم بٹن ہے۔

یہ کالے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

سامسنگ گلیکسی سٹار 2

اس میں 1GHz سنگل کور پروسیسر ہوگا جبکہ اس میں شامل ریم کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے پچھلے حصہ میں 2 میگا پکسل کیمرہ فلیش کے بغیر، اور 1300mAh بیٹری ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ یہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔
ابھی تک سامنے آنے والی تفصیلات اور ہارڈوئیر کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک کم قیمت فون ہوگا۔ مگر اس کا صحیح اندازہ اس کی قیمت کے بارے میں جان کر ہی ہوگا۔جو اگلے چند دنوں تک سامنے آجائے گی.

تاریخ اشاعت: 2014-07-01

More Technology Articles