Sony announces Xperia C3 selfie phone

Sony Announces Xperia C3 Selfie Phone

سونی کا خوبصورت سیلفی فون ایکسپیریا C3منظر عام پر آگیا!

سونی کا یہ نیا شاہکار 720p ریزولیشن کے ساتھ 5.5 IPS ڈسپلے، اور بہتر تصویر کے معیار کے لیے سونی کے موبائل BRAVIA انجن2 کے ساتھ پیش کر دیا گیاہے۔
ایکسپیریا سی 3 سنیپ ڈراگن 400 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور 1.2GHz کورٹیکس ۔ اے 7 پروسیسر، اینڈینو 305 GPUاور 1 جی بی ریم کے ساتھ کام کرے گا۔

اس کے علاوہ اس میں 8 جی بی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، 8 ایم پی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ پچھلا کیمرہ اور اس کی باڈی 7.6 ایم ایم تک پتلی ہوگی۔

سونی ایکسپیریا سی 3

سونی ایکسپیریا سی 3 ، 4G ، LTE Cat4 کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ماڈل ڈبل سم کے ساتھ سامنے آئے گا۔

اس ماڈل کی سب بڑی خاصیت اس کا 25 ایم ایم لینز کے ساتھ 5 امیگا پکسل سامنے کا کیمرہ ہے، یہ سامنے کی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ کام کرے گا، یعنی یہ فون خصوصی طور پر آپ کی اپنی تصاویر Selfie بنانے کیلئے انتہائی مفید ہے!
یہ فون سفید، کالے اور منٹ رنگ میں اگست میں دستیاب ہوگا۔یہ سب سے پہلے چائنہ کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس کی قیمت کی متعلق ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-09

More Technology Articles