Sony launches mid-range 5-inch Xperia E4 ahead of MWC

Sony Launches Mid-range 5-inch Xperia E4 Ahead Of MWC

ایکسپیریا ای 4 (Xperia E4): سونی کا نیا موبائل فون

سونی نے اپنے نئے فون ایکسپیریا ای 4 (Xperia E4) کا اعلان کر دیا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 5 انچ کیو ایچ ڈی ہے۔ اس میں 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 1 جی بی ریم، دو دن تک کارآمد 2300 ایم اے ایچ بیٹری، 5 میگا پکسلز رئیر کیمرہ اور 8 جی بی انٹرنل میموری شامل ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ سیاہ اور سفید رنگ میں دستیاب ہوگا اور اس کے کور کو بدلا بھی جا سکے گا۔

اس موبائل میں سونی نے ایک نئی اینڈریوڈ ایپلی کیشن پارٹی شئیربھی شامل کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین وائی فائی کے ذریعے میوزک اور تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔یہ ایپ اس موبائل میں پہلے سے شامل ہو گی۔اس ایپ کو اینڈریوڈ کٹ کیٹ اور بعد کے ورژن کے لیے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔



ایکسپیریا ای 4 ڈوئل سم میں بھی دستیاب ہو گا جسے جلد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ سونی نے اس فون کی قیمت سمیت بہت سی معلومات ابھی جاری نہیں کی ۔

جلد ہی منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں سونی نے اپنی مصنوعات کے حوالے سے بہت سے اعلانات کرنے ہیں۔ اگلے ماہ مزید کسی نئے فون کو بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-11

More Technology Articles