Xiaomi launches flagship phablets Mi Note, Note Pro

Xiaomi Launches Flagship Phablets Mi Note, Note Pro

شومی(Xiaomi) نے اپنے فیبلٹ Mi Note اور Mi Note Pro کو متعارف کرا دیا

چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنی شومی نے اپنے نئے فیبلٹ Mi Note اور Mi Note Pro کو متعارف کرا دیا ہے۔ان فیبلٹ کے سامنے آنے سے شومی براہ راست ایپل اور سام سنگ کے مقابلے پر آ گیا۔
دونوں ڈیوائسز کا ڈسپلے سائز 5.7 انچ ہے۔ شومی کے یہ فیبلٹ ایپل کے آئی فون 6 پلس اور سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 4 کے مقابلے کےہیں جو اس وقت مارکیٹ میں بہت مقبول فیبلٹ ہیں۔

ایم آئی نوٹ ایپل کے آئی فون کی نسبت پتلا اور ہلکا فیبلٹ ہے۔ایم آئی نوٹ عالمی مارکیٹ میں 2015 کی دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا۔
شومی کو چین کا ایپل بھی کہا جاتا ہے۔ موبائل فون کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں بھی اس کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔شومی کا کہنا ہے کہ اگلے دس سالوں میں وہ ہزاروں پیٹنٹ حاصل کریں گے۔شومی پر تنقید کرنے والوں کہنا ہے کہ وہ دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایپل وغیرہ کی نقل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایم آئی نوٹ کی تفصیلات
ایم آئی نوٹ میں 5.7 ڈسپلے سکرین، سنیپ ڈریگن 8.1 2.5 گیگا ہرٹز پراسیسر، 3 جی بی ریم، ڈوئل 4 جی سم، سونی کا 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ ا، 4 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔

ایم آئی نوٹ پرو کی تفصیلات
ایم آئی نوٹ پرو میں سنیپ ڈریگن 64 بٹ8 کور پراسیسر، ایڈرنو(Adreno) 430 جی پی یو، 5.7 انچ 2k ڈسپلے(2560 x 1440 515 پی پی آئی)، 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم، 64 جی بی ای ایم ایم سی فلیش ہے۔

LTE-CAT 9 کی وجہ سے ڈاؤن لوڈ سپیڈ450 ایم بی پی ایس تک ہے۔

قیمت
ایم آئی نوٹ کی پاکستان میں قیمت تقریباً37360روپے ہوگی جبکہ ایم آئی نوٹ پرو کی پاکستان میں قیمت تقریباً 53680روپے ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-16

More Technology Articles