Xperia Z4 metal frame leaks, gets compared to the Z3

Xperia Z4 Metal Frame Leaks, Gets Compared To The Z3

ایکسپیریا زیڈ 4 میٹل فریم سمارٹ فون، لیک فوٹوز

سونی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے سمارٹ فون زیڈ 4 کا اعلان نہیں کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی سونی زیڈ4 کو لانچ کرنے کے لیے تیار نہیں، اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔زیڈ 4 کی لیک ہونے تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ زیڈ 4 کا فریم میٹل کا ہوگا۔
ان تصاویر میں میٹل فریم میں زیڈ 3 اور زیڈ4 کا تقابل پیش کیا گیا ہے۔ زیڈ 4 کا میٹل فریم زیڈ 3 سے ایک ملی میٹر پتلا ہے۔ایک اور فرق یہ کہ زیڈ 3 کی مائیکرو یوایس بی پورٹ پر فلیپ کور تھا جبکہ زیڈ 4 کی پورٹ ایکسپیریا ایم 4 ایکوا کی طرح اوپن ہے۔ڈیزائن میں مزید کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں ہے مگر امید ہے کہ سمارٹ فون میں ہارڈ وئیر کو بہتر بنانے کے لیے کافی تبدیلیاں کی گئی ہونگی۔

(جاری ہے)

سونی ایکسپیریا زیڈ 4 اور زیڈ 3 کا تقابل

تاریخ اشاعت: 2015-03-10

More Technology Articles