3 pey 3, New exciting package by Ufone

3 Pey 3, New Exciting Package By Ufone

3پے 3۔۔ یوفون لایا ایک اور زبردست پیشکش

یوفون اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک اور زبردست پیشکش لے کر آیا ہے۔ اس پیشکش کے مطابق صرف تین روپے میں یوفون کے صارفین3 گھنٹے تک یوفون ، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبرز پر مفت کال کر سکتے ہیں۔
اس پیشکش کا نام 3 پے 3 ہے۔اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو اس کو سبسکرائب کرنا ہوگا اور 3 گھنٹے ختم ہونے کے بعد یہ پیشکش ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

آپ اسے دن کے کسی بھی حصے میں حاصل کر سکتے ہیں، اسکا کوئی مخصوص وقت نہیں رکھا گیا۔ یعنی آپ دن کے کسی بھی وقت صرف تین روپے ادا کرکے تین گھنٹے کا مفت ائیر ٹائم حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنے دوست احباب سے بات کر سکتے ہیں ۔ تین گھنٹے بعد یہ سروس خود بخود ختم ہوجائے گی، اور صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔
یوفون کے تمام پری پیڈ صارفین اس پیشکش کو حاصل کر سکتے ہیں۔یہ شاندار آفر حاصل کرنے کیلئے #343* ڈائل کیجئے، ٹیکس کی رقم ملا کر آپ کو 3.59 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-05

More Technology Articles