Andy Rubin is working on bezelless modular smartphone

Andy Rubin Is Working On Bezelless Modular Smartphone

اینڈروئیڈ کا شریک بانی اینڈی روبن ایک نئے ہائی اینڈ ماڈیولر فون پر کام کر رہا ہے

اینڈروئیڈ کے چاہنے والے اینڈی روبن کے نام سے لازمی آشنا ہونگے۔ وہ اینڈروئیڈ انکارپوریشن کا شریک بانی تھا۔ اینڈی نے 2005 میں کمپنی کو گوگل کےہاتھوں فروخت کر دیا اور خود گوگل میں ہی 2013 تک اینڈروئیڈ پر کام کرتا رہا۔ 2013 میں وہ گوگل کا ہی ایک اور پروجیکٹ کرنے لگا مگر 2014 میں اس نے کمپنی کو چھوڑ دیا۔اس کے بعد وہ پلے گراؤنڈ گلوبل کے نام سے ٹیک انکوبیٹر چلانے لگا، اس کے ساتھ ساتھ وہ بظاہر سمارٹ فون پر بھی کام کرتا رہا۔


اینڈی روبن کے بارے میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس نے ایک نئی کمپنی Essential Products Inc. بنائی ہے۔ جلد ہی یہ کمپنی کنزیومر ہارڈ وئیر پراڈکٹ لانچ کرے گی۔ ان پراڈکٹس میں ایک سمارٹ فون اور ایک سمارٹ ہوم بھی شامل ہوگا۔
اس کمپنی میں 40 افراد کی ٹیم کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پیٹنٹ آفس نے اسے سمارٹ فونز، ٹیبلٹ، اسسریز اور کمپیوٹر آپریٹنگ سافٹ وئیر فار موبائل فونز کی فہرست میں درج کیا ہے۔



اس کمپنی کی طرف سے جو سب سے اہم پراڈکٹ آئے گی وہ ایک ہائی اینڈ سمارٹ فون ہوگا۔ اس فون کی اہم بات یہ ہوگی کہ اس کی سکرین ایج ٹو ایج بیزل لیس ہوگی ، اس کے علاوہ اس فون میں وقت کے ساتھ ساتھ نیا ہارڈ وئیر بھی شامل کیا جا سکے گا۔ فون میں نیا ہارڈ وئیر ایک میگنیٹک کنکٹر کے ذریعے کام کرے گا۔ یہی کنکٹر بیٹری کو چارج کرنے کاکام بھی کرے گا اور فون کے فنکشن کو بھی بڑھائے گا۔
یہی تھرڈ پارٹی ماڈیول کو ایکٹیو کرے گا۔ اینڈی کی کمپنی ایک نئے 360 کیمرہ ایڈون پر بھی کام کر رہی ہے جو ہائی ریزولوشن 360 تصاویر لے سکے گا۔
اس فون کے ایک پروٹو ٹائپ کی سکرین ایپل کے 5.5 انچ آئی فون 7 پلس سے بڑی ہوگی۔ جب کہ چھوٹے پروٹو ٹائپ کی سکرین بیزل نہ ہونے کی وجہ سے بڑی لگے گی۔ فون کی سکرین ایپل کے آئی فونز کی طرح پریشر سنسیٹو ہو سکتی ہے۔
فون کے میٹریل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ میٹل فریم اور سرامک سے بنا ہوگا۔
اندازہ ہے کہ یہ ڈیوائس اس سال کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی اوراس کی قیمت ایپل کے آئی فون اور گوگل کے پکسل کے برابر ہوگی۔ خبریں ہے کہ کمپنی فوکس کون کے ساتھ اس فون کو بنانے کے بارے میں بات چیت کر رہی ہے۔ ابھی اندازہ نہیں ہوا کہ فون میں اینڈروئیڈ انسٹال ہوگا یا کوئی دوسرا آپریٹنگ سسٹم۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-14

More Technology Articles