China copies National Geographic divides a sidewalk in half for cellphone users

China Copies National Geographic Divides A Sidewalk In Half For Cellphone Users

چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے علیحدہ راستہ بنا دیا گیا

چین نے بھی واشنگٹن ڈی سی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی سائیڈ واک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، جس میں سے ایک حصہ ان لوگوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے جو کہ اپنا موبائل استعمال کرتے ہوئے چلتے ہیں جبکہ دوسرا ان لوگوں کے لیے ہے جو کہ چلتے وقت اپنا پورا دھیان روڈ پر لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل پر مصروف رہنے والوں کے حصے کو مزید دو حصوں میں تقیسم کیا گیا ہے جس میں سے ایک حصہ ان لوگوں کے لیے ہے جو چلتے وقت پیغام رسانی کر رہے ہوتے ہیں جبکہ دوسرا حصہ ان لوگوں کے لیے ہے جو چلتے وقت موبائل پر بات چیت میں مصروف ہوتے ہیں۔


یہ تمام عمل نیشنل جیو گرافک چینل پر کیے گئے سوشل تجربے کے بعد اپنایا گیا ہے۔Chongqing جو کہ چین کے پانچ بڑے شہروں میں سے ایک ہے، واشنگٹن ڈی سی کی طرح کافی مصرف شہر ہے، یہاں کے لوگ بھی چلتے وقت اپنے موبائل فونز میں اتنے مصرووف ہوتے ہیں کہ وہ فٹ پاتھ پر لگے نشانات بھی نہیں دیکھتے۔امید ہے کہ اس عمل سے لوگوں کو کچھ تو فائدہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-15

More Technology Articles