Developers begin work on LibreOffice for Android

Developers Begin Work On LibreOffice For Android

اینڈریوڈ کے لیے نئے LibreOffice کی تیاریاں شروع

ڈاکیومنٹ فاؤنڈیشن نے اینڈریوڈ کے لیے مفت فل فیچر آفس سوئٹ بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابقLibreOffice کا بیٹا ورژن مارچ میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ بیٹا ورژن میں کونسے کونسے فیچر شامل ہونگے ۔نئے آفس ورژن کو بنانے کی ذمہ داری برطانوی اوپن سورس سافٹ وئیر کمپنی Collabora اور سپین کی Igalia کو دی گئی ہے۔

ڈاکیومنٹ فاؤنڈیشن کےترجمان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ آفس کی تیاری کے بعد صارفین کے فیڈ بیک سے اس میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


اینڈریوڈ کے لیے LibreOffice Viewer بھی جاری کیا جا چکا ہے جس کی مدد سے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر مائیکروسافٹ آفس، گوگل ڈاکس اور اوپن ڈاکیومنٹ فارمیٹ فائلز کو دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ایپ وہی انجن استعمال کرتی ہے جو LibreOfficeڈیسک ٹاپ اور اینڈریوڈ کے لیے فائرفاکس استعمال کرتا ہے۔


LibreOffice کے مقابلے میں مائیکروسافٹ بھی اینڈریوڈٹیبلٹ کے لیے آفس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جلد ہی ورڈ ، ایکسل اور پاورپوائنٹ کو گوگل پلے سٹور پر پیش کیا جائے گا۔
اس میدان میں ڈراپ باکس بھی کسی سےپیچھے نہیں۔ اس نے پچھلےہفتے ایک اسرائیلی کمپنی CloudOn کو خریدا ہے جس سے اسے اپنی ایپ میں آفس کے فنکشن استعمال کرنے میں مدد ملےگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-28

More Technology Articles