Facebook copies Snapchat Stories with Messenger Day

Facebook Copies Snapchat Stories With Messenger Day

فیس بک نے میسنجر ڈے کے ساتھ سنیپ چیٹ سٹوریز کو کاپی کر لیا

فیس بک سنیپ چیٹ سٹوریز کی طرح کے ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ میسنجر ڈے کو فیس بک میسنجر ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ابھی صرف پولینڈ میں ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیو ز سے بھرے ایک صفحے کو دوسرے صارفین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ صفحہ 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان پیجیز کو سنیپ چیٹ سٹوریز کی طرح سٹیکرز،فلٹرز، میسج اور بہت سی چیزوں سے سجایا جا سکتا ہے۔


فیس بک نے 2013 میں 3 ارب ڈالر میں سنیپ چیٹ کو خریدنے کی کوشش کی تھی مگر پچھلی مئی میں سنیپ چیٹ کی قیمت 17 ارب ڈالر ہوگئی۔ یعنی سنیپ چیٹ کا فیس بک کی پیش کش قبول نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔
فیس بک کو امید ہے کہ میسنجر ڈے جلد ہی سنیپ چیٹ کے صارفین کو بھی اپنی طرف راغب کر لے گا۔

Facebook copies Snapchat Stories with Messenger Day
تاریخ اشاعت: 2016-10-01

More Technology Articles