Facebook for Android now lets you save videos to watch offline

Facebook For Android Now Lets You Save Videos To Watch Offline

فیس بک فار اینڈروئیڈ پر اب ویڈیو بھی محفوظ کی جا سکیں گی

فیس بک نے فیس بک فار اینڈروئیڈ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔اب فیس بک فار اینڈروئیڈ کے صارفین ویڈیوز کو محفوظ کر کے بعد میں آف لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب یہ پوری دنیا کے اینڈروئیڈ صارفین کےلیے دستیاب ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی ویڈیو کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Save Video کو سلیکٹ کریں ، جس کے بعد ویڈیو Saved سیکشن میں Videos میں ڈاؤن لوڈ ہوجائےگی۔

(جاری ہے)


فیس بک فار اینڈروئیڈ ایپ میں محفوظ کی گئی ویڈیو فون میں محفوظ نہیں ہوتی اور نہ ہی انہیں عام ویڈیو پلیئر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیوز کو فیس بک ایپ میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کو آف لائن محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ویڈیو ایک دفعہ ایپلی کیشن میں مکمل طور پر لوڈ ہو جائے، جس کے بعد اسے بار بار آف لائن دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک پہلی کمپنی نہیں جس نے آف لائن ویڈیوز کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ 2014 میں یوٹیوب موبائل کے لیے آف لائن ویڈیوز کی سہولت متعارف کرا چکا ہے۔ ایمزون پرائم بھی آئی او ایس اور اینڈروئیڈ پر اسی طرح کا فیچر متعارف کراچکا ہے۔
فیس بک کا یہ نیا فیچر فیس بک فار اینڈروئیڈ کے ورژن 85 یا86 میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-19

More Technology Articles