Facebook introduces fake news filter in Germany

Facebook Introduces Fake News Filter In Germany

فیس بک جرمنی کے الیکشن میں جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے فلٹر لانچ کرے گا

فنانشل ٹائمز کے مطابق فیس بک جرمنی میں آنے والے الیکشن میں جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے فلٹر متعارف کرائے گا۔
جرمن حکام میں حالیہ دنوں میں انجیلینا مرکل کے بارے میں چھپنے والی جھوٹی افواہیں شائع ہونے کے حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
فیس بک کے صارفین اس حوالے سے اب مشکوک خبروں کو رپورٹ کر سکیں گے، جس کے بعد یہ برلن کی ایک غیر تجارتی کمپنی Correctiv کو بھیجی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی خبروں کا تجزیہ کرے گی کہ آیا یہ جعلی ہے یا اصل۔ خبر جعلی ہونے کی صورت میں کمپنی اسے جعلی یا متنازعہ مارک کر دے گی۔ جس کے بعد فیس بک پر خبر کے ساتھ جعلی لکھا ہوا بھی آئے گا اور یہ بہت کم صارفین کی نیوز فیڈ میں نظر آئے گی۔
اس سے پہلے جرمن حکام فیس بک پر جعلی خبروں کے حوالے سے بھاری جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے چکےہیں، امید ہے کہ فیس بک کےاس اقدام سے جرمن حکام کی کچھ حد تک تسلی ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-16

More Technology Articles