Facebook is paying millions for live streams from celebrities and media companies

Facebook Is Paying Millions For Live Streams From Celebrities And Media Companies

فیس بک لائیو نےمشہور شخصیات اور میڈیا کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر دینے کی پیشکش کردی

فیس بک اپنے فیس بک لائیو فیچر پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے۔ فیس بک اب لائیو سٹریمنگ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے مشہور شخصیات اور میڈیا کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر دے رہا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے 140مشہور شخصیات اور میڈیا کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اس معاہدوں کی کل مالیت 50 ملین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے جن شخصیات اور کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں اُن میں کیون ہارٹ، دیپک چوپڑہ، رسل ولسن، سی این این، دی نیو یارک ٹائمز، ووکس میڈیا، ٹیسٹ میڈ، میش ایبل اور ہفنگٹن پوسٹ شامل ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کچھ کمپنیوں سے 1 ملین ڈالر سے بھی زیادہ کے معاہدے ہوئے ہیں۔ بز فیڈ کے ساتھ 3.05 ملین ڈالر کے عوض مارچ 2015 سے مارچ 2017 تک کا معاہدہ ہوا ہے۔نیو یارک ٹائمز کے ساتھ 3.03 ملین ڈالر اور سی این این کے ساتھ 2.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔
ان تمام معاہدوں کی مالیت کمپنیوں یا شخصیات کی فیس بک پر مقبولیت اور اُنکی طرف سے فراہم کیے جانے والے لائیو کانٹنٹ کے حجم کی بنیاد پر طے کی گئی ہے۔

Facebook is paying millions for live streams from celebrities and media companies
تاریخ اشاعت: 2016-06-22

More Technology Articles