Facebook is rolling out survey option for fake news

Facebook Is Rolling Out Survey Option For Fake News

فیس بک جعلی خبروں کی نشاندہی کے لیے سروے کا آپشن استعمال کر رہا ہے

فیس بک کے بہت سے صارفین کے مطابق فیس بک نے سوشل نیٹ ورک پر خبروں کے معیار کے حوالے سے سروے کا آپشن شروع کیا ہے، جو اُن کی نیوز فیڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں۔سروے میں فیس بک صارفین سے پوچھتا ہے کہ آپ کےمطابق لنک میں نظر آنے والا ٹائٹل اصل خبر سے کتنی مطابقت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں صارفین 1 سے لیکر 5 تک کے اعداد منتخب کر سکتے ہیں، جن کا مطلب ”بالکل نہیں“ سے لیکر” مکمل طور پر “ ہے۔
فیس بک نے ابھی تک اس سروے فیچر کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور نہ یہ بتایا کہ وہ جمع ہونے والے ڈیٹا کا کیا کرے گا۔

کچھ دن پہلے ایک ڈویلپر نے جعلی خبروں کا پتا چلانے کے لیے ایک ایکسٹینشن بھی بنائی تھی.

Facebook is rolling out survey option for fake news
تاریخ اشاعت: 2016-12-07

More Technology Articles