Facebook is shuttering its news app Paper on July 29th

Facebook Is Shuttering Its News App Paper On July 29th

فیس بک اپنی نیوز ایپ پیپر کو بند کر رہا ہے

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نیوز ایپلی کیشن پیپر(Paper) کو 29 جولائی سے بند کر رہا ہے۔ فیس بک نے اس ایپلی کیشن کو 2014 میں متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔تاہم یہ ایپلی کیشن صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ دسمبر 2014 میں ہی یہ ایپلی کیشن سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 1500 ایپلی کیشنز کی فہرست سے باہر ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)


پیپر ایپلی کیشن کو بڑی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیاتھا۔ ایپلی کیشن کے خاص فیچر میں اشتہارات سے پاک نیوز فیڈ بھی تھی۔مارچ 2015 کے بعد اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ، اینڈروئیڈ پر تو اسے کبھی متعارف ہی نہیں کرایا گیا۔
فیس بک آج سے ہی اس ایپلی کیشن کو ایپ سٹور سے ہٹا رہا ہے،جس کے بعد اسے 29جولائی کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-01

More Technology Articles