Facebook is working on user activated Safety Checks

Facebook Is Working On User Activated Safety Checks

فیس بک کے تمام صارفین خود ہی سیفٹی چیک فیچر کو ایکٹیویٹ کر سکیں گے

فیس بک کا سیفٹی چیک کا فیچر قدرتی آفات اور بڑے حادثات کی صورت میں بہترین فیچر ہے۔ اس فیچر سے صارفین ایمرجنسی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی خیریت سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


روم کی ایک یونیورسٹی میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مارک زکر برگ نے بتایا کہ وہ ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس سے تمام صارفین اپنے لیے ایمرجنسی سسٹم ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ کچھ سال پہلے اس فیچر کو صرف قدرتی آفات کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کاروائیوں کے باعث اس کا دائرہ کار دہشت گردی تک بھی پھیلا دیا گیا۔
مارک زکر برگ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا اور صارفین اس سے کیسے سیفٹی چیک ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-29

More Technology Articles