Facebook lets you choose what to share with 3rd party apps

Facebook Lets You Choose What To Share With 3rd Party Apps

تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز سے اپنی مرضی کا ڈیٹا شیئر کریں

بہت عرصے تک یہ چلتا رہا کہ تھررڈ پارٹی ایپلی کیشن میں لاگ ان کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو صارفین کے تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی تھی(سوائے پاس ورڈ کے) بلکہ لاگ ان ہونے کے لیے یہ رسائی دینی پڑتی تھی۔ ایپلی کیشنز صارفین کی وال پر پوسٹ بھی کر سکتی تھی، اگر غلطی سے صارفین نے کسی الٹی سیدھی ایپلی کیشن میں لاگ ان کر لیا ہوتا تو اگلے چند دن صارف کے یہی پوسٹ لگاتے گذرتے کہ کوئی وائرس اس کی وال پر بے ہودہ پوسٹیں کر رہا ہے۔

اب فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت ایپلی کیشن کو صرف اس ڈیٹا تک رسائی دیں جو ضروری ہو۔پچھلے سال فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایسی اے پی آئی پر کام کر رہا ہے جو ڈویلپرز کو نہیں بلکہ صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ ایپلی کیشن سے کونسی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب وہ سال آ گیا ہے، ایپلی کیشن میں فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہوئے فیس بک ایک پیج پر لے جاتا ہے جہاں صارف کو بتایا جاتا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارف کے کس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گی، اس کے نیچے ہی ایڈٹ کا آپشن ہے۔

ایڈٹ کر کے ان معلومات کو کم سے کم کیا جا سکتاہے۔
بہت سی ایپلی کیشن ایسی ہوتی ہیں جن کو آپ کی تاریخ پیدائش اور مقام کی معلومات درکار ہوتی ہیں مگر پھر بھی وہ ڈھیٹ بن کر آپ کے فوٹوز اور رابطوں کو دیکھنا چاہتی ہیں ۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔
صارفین کے لیے ایک ہی پریشانی کی بات ہے کہ اس اے پی آئی سے مستقبل میں لاگ ان والی ایپلی کیشن کو ہی مرضی کا ڈیٹا دیا جا سکے گا۔ ماضی میں جو ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا لے چکی وہ اُن کے سرور پر ہی کہیں محفوظ ہوگا۔ خیر پھر بھی صارفین کو تجویز دی جاتی ہے کہ فیس بک پر جا کر ایک دفعہ ساری ایپلی کیشنز کو ختم کر دیں۔ اس کے بعد جو ضروری ایپلی کیشنز ہوں انہیں دوبارہ سے ضروری معلومات تک رسائی دیں ، تاکہ یہ سلسلہ یہیں رک جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-02

More Technology Articles