Facebook Live gets an audio only mode

Facebook Live Gets An Audio Only Mode

فیس بک نے لائیو ویڈیو کی طرح لائیو آڈیو کا فیچر بھی متعارف کرا دیا

فیس بک نے لائیوویڈیو کے بعد اب لائیو آڈیو کا فیچر بھی متعارف کرا دیاہے۔ بہت سے صارفین کے نزدیک لائیو آڈیو کا فیچر لائیو ویڈیو سےزیادہ بہتر ہے۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ویڈیو براڈ کاسٹ کرنے والے کو دیکھنے سے زیادہ اس بات میں دلچسپی ہوتی ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے صارفین لائیو ویڈیوز کو سنتے ہوئے دوسرے کام بھی کرتے رہتےہیں۔

لائیو آڈیو کا فیچر سست رفتار انٹرنیٹ یا کم بینڈوڈتھ رکھنے والے صارفین کےلیے بھی لائیو ویڈیو سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)


لائیوآڈیو کا فیچر براڈ کاسٹر کے لیے اس طرح مفید ہے کہ انہیں مسلسل کیمرے کے آگے بیٹھنا نہیں پڑے گا۔ موبائل کے لاک ہونے پر بھی وہ آڈیو براڈ کاسٹ کر سکیں گے۔
فیس بک نےلائیو آدیو کا فیچر ابھی اپنے منتخب پارٹنرز، جیسے بی بی سی ورلڈ سروس، ایل بی سی، ہارپر کولنز اور مصنفین، ایڈم گرانٹ اور بریٹ برنیٹ ، کے ساتھ مل کر متعارف کرایا ہے۔

اگلے سال کے شروع میں اسے تمام صارفین کےلیے لانچ کر دیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-20

More Technology Articles