Facebook Live now lets you hide annoying reactions and comments

Facebook Live Now Lets You Hide Annoying Reactions And Comments

فیس بک لائیو پر اب کمنٹ اور ری ایکشنز چھپائے جا سکتے ہیں

فیس بک نے اپنے لائیو فیچر کو بہتر بنانے کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہے۔اب لائیو سٹریمر فل سکرین موڈ میں بھی لائیو ہو سکیں گے۔ آئی او ایس میں تو صارفین پورٹریٹ یا لینڈ سکیپ موڈ میں سٹریمنگ کر سکتے ہیں تاہم اینڈروئیڈ صارفین ابھی تک صرف پورٹریٹ لائیو سٹریمنگ تک محدود ہیں۔
دوسری اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین اور پبلیشرز 4گھنٹے فی سیشن تک لائیو سٹریمنگ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کا کہنا ہے کہ لائیو سٹریمنگ سیشن کا دورانیہ صارفین اور پبلیشرز دونوں کے مطالبے پر بڑھایا گیا ہے۔
اب لائیو سٹریمر اور ناظرین لائیو ویڈیوز سے کمنٹ اور ری ایکشن چھپا بھی سکتے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ لائیو سٹریمنگ کے دوران نظر آنے والے بہت سے غیر مہذبانہ کمنٹس اور ری ایکشنز سے تنگ آ جاتے ہیں۔ فیس بک نے صارفین کے اسی مطالبے کو مد نظر رکھ کر یہ فیچر متعارف کرایا ہے۔
فیس بک نے آج یہ اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ چند ہفتوں تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-20

More Technology Articles