Facebook Messenger now has 700 million registered users

Facebook Messenger Now Has 700 Million Registered Users

فیس بک میسنجر کے 700 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے مطابق فیس بک میسنجر کے ساری دنیا میں 700 ملین رجسٹرڈ صارفین ہوگئے ہیں۔ اسی سال مارچ میں فیس بک میسنجر کے 600 ملین صارفین تھے، یعنی 3 ماہ سے بھی پہلے میسنجر کے 100 ملین صارفین بڑھ گئے۔اس سے پہلے پچھلے سال اگست میں میسنجر کے صارفین کی تعداد 500 ملین تھی(تفصیلات اس صفحے پر)ایک بات ذہن میں رہے کہ یہ تعداد کل متحرک صارفین کی نہیں بلکہ کل رجسٹرڈ صارفین کی ہے۔


کچھ دن پہلے ہی پلے سٹور پر فیس بک میسنجر کے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو گئے ہیں۔ پلے سٹور پر چند ہی ایپلی کیشن ایسی ہیں جنہیں ایک ارب سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہو۔فیس بک نے پچھلے سال ہی میسنجر کو اصل فیس بک ایپلی کیشن سے الگ کیا تھا۔ اس تبدیلی سے بہت سے صارفین ناخوش بھی ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی اپنی ایپلی کیشن کم تھی کہ اس نے ایک اور ایپلی کیشن کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا، مگر اس کے باوجود سب اسے استعمال کر رہے ہیں۔


فیس بک نے بعد میں میسنجر میں کافی نئے فیچر متعارف کرائے ، گوگل کی طرز پر محدود صارفین کے لیے وائس ٹرانسپکرپشن متعارف کرایا گیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ فیس بک نے میسنجر میں پیغامات کے ساتھ ساتھ رقوم کی ترسیل کا فیچر بھی متعارف کرایا(تفصیلات اس صفحے پر)بزنس میسنجر کے ذریعے کاروباری اداروں سے رابطہ آسان ہوا(تفصیلات اس صفحے پر
فیس بک نے میسنجر کے لیے الگ ویب سائٹ بھی متعارف کرائی۔ صارفین کی سہولت کے لیے میسنجر میں ویڈیوکالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ پچھلے دنوں فیس بک نے میسنجر میں انجان لوگوں کے تعارف کی سہولت بھی شامل کی(تفصیلات اس صفحے پر
اس وقت جس ایپلی کیشن کے میسنجر سے زیادہ صارفین ہیں، وہ وٹس ایپ ہے۔ وٹس ایپ کے ماہانہ 800 ملین متحرک صارفین ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ فیس بک کے لیے اچھی بات یہی ہے کہ دونوں ایپلی کیشن اس کی ملکیت میں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-13

More Technology Articles