Facebook Messenger now lets everyone encrypt conversations

Facebook Messenger Now Lets Everyone Encrypt Conversations

فیس بک نے میسنجر میں انکرپشن فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے میسنجر کے 900 ملین صارفین کےاینڈٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر فعال کر دیا ہے۔یعنی اب میسسنجرصارفین کی گفتگو کو درمیان میں کوئی بھی مانیٹر نہیں کر سکے گا۔تاہم یہ نیا فیچر اس وقت تک قابل استعمال نہیں ہوگا جب تک صارفین خود ہر چیٹ کےلیے Secret Conversations فیچر کو فعال نہ کر لیں۔اس کے علاوہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے دونوں پارٹیوں کو میسنجر کا تازہ ترین ورژن انسٹال کرنا پڑےگا۔


یہ فیچر گروپ چیٹ میں کام نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

Secret Conversations صرف اس ڈیوائس سے استعمال کی جاسکے گی جس سے اسے شروع کیا گیا تھا۔ انکرپٹڈ چیٹ میں GIFاور ویڈیو کی سپورٹ بھی نہیں ہے تاہم تصاویر اور سٹیکر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے نئی چیٹ شروع کریں اور پھر Secret پر ٹیپ کریں یا پھر رابطہ نمبر منتخب کرنے سے پہلے سب سے اوپر دائیں کونے میں موجود سوئچ کو ٹوگل کر دیں۔اس کے بعدمینو بار سیاہ ہو جائے گی۔ پھر آپ کسی بھی دوست کا انتخاب کر کے انکرپٹڈ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔
موجودہ چیٹ کے لیے صارفین دوسرے صارف کے نام یا سکرین کے اوپر iبٹن پر ٹیپ کر کے Secret Conversationفعال کرسکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-05

More Technology Articles