Google adds Explore Interests to Now with six categories

Google Adds Explore Interests To Now With Six Categories

گوگل ناؤ میں ایکسپلور انٹرسٹس کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل ناؤ میں ایک نیا فیچر ایکسپلور انٹرسٹس('Explore Interests) متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکرین شاٹ کے مطابق صارفین لوگوں،کھیلوں، ٹی وی، فلم، موسیقار اور سٹاک کیٹیگری میں سے سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


مثال کے طور پر لوگوں کی کیٹیگری سے مختلف سیاست دانوں، کھلاڑیوں یا اداکاروں سے اپنی مرضی کےلوگوں کو منتخب کر سکتے ہیں۔جس کے بعد ان شخصیات سے متعلق اپ ڈیٹس کارڈ کی صورت سامنے آئیں گی۔
گوگل ناؤ کا یہ فیچر کافی سست رفتاری سے متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ یہ فیچر ابھی بہت سے صارفین کے پاس اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-09

More Technology Articles