Google might launch its AI powered Allo messaging app this week

Google Might Launch Its AI Powered Allo Messaging App This Week

گوگل اسی ہفتے میسجنگ ایپ ایلو متعارف کرا سکتا ہے

گوگل نے مئی میں ہونے والی آئی /او کانفرنس میں گوگل نے ایک سمارٹ میسجنگ ایپ ایلو متعارف کرائی تھی، جسے استعمال کرنے کےلیے صرف فون نمبر کی ضرورت ہوتی تھی۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سے ماہر مخبر ایوان بلاس کے مطابق گوگل 21ستمبر کو یہ ایپلی کیشن لانچ کرے گا۔اس سے ایک ماہ پہلے ہی گوگل نے ویڈیو چیٹنگ ایپلی کیشن ڈواو متعارف کرائی تھی۔

(جاری ہے)

گوگل ایلو میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، عارضی پرائیویٹ میسیج، سٹیکرز اور ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے آپشنز ہونگے۔
ایلو کا ایک زبردست فیچر مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایپلی کیشن ٹیکسٹ اور گرافکس کا ریپلائی تجویز کرسکے گی۔یعنی اگر کسی نے آپ کو بچے کی تصویر بھیجی ہے تو ایپلی کیشن خود بخود ”بہت خوبصورت ہے“ کا جواب تجویز کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-19

More Technology Articles