How to see every photo your friends have ever liked on Facebook

How To See Every Photo Your Friends Have Ever Liked On Facebook

جانیے آپ کے دوستوں نے آج تک فیس بک پر کونسی تصاویر لائک کی ہیں

فیس بک نے 2009 میں لائک بٹن کو متعارف کرایا ، جس کے بعد فیس بک کے صارفین ایک دوسرے کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کے قابل ہوگئے۔
ان 6 سالوں میں آپ اپنے بارے میں بھول گئے ہونگے کہ آپ نے آج تک کونسی کونسی تصاویر لائک کیں جبکہ دوستوں کے بارے میں یہ یاد ہونا کہ انہوں نے آپ کی اور فیس بک پر موجوددوسرے صارفین یا پیجیز کی کونسی کونسی تصاویر لائک کیں، بہت مشکل ہے۔


اب فیس بک کے گراف سرچ فیچر کی بدولت یہ معلوم کرنا بہت آسان ہے کہ آپ کے دوستوں نے فیس بک پر کونسی کونسی تصویریں لائکس کی ہوئی ہیں۔اس فیچر سے آپ اپنے دوستوں کے علاوہ مشہور شخصیات کی پچھلے سالوںمیں لائکس کی ہوئی تصاویر کا پتہ بھی چلا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ آپ کو کس دوست یا مشہور شخصیت کی لائک کی ہوئی تصویریں دیکھنی ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ہم مارک زکر برگ کی لائک کی ہوئی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں تو سرچ بار میں photos liked by Mark Zuckerbergلکھ کر انٹر کر دیں۔آپ کے سامنے ہی ایک پیج پر زکربرگ کی لائک کی ہوئی تصاویر آجائیں گی۔ تمام تصاویر کو دیکھنے کے لیے نیچے See more پر کلک کریں(تصویر نیچے) اور سکرول کرتے ہوئے تمام تصاویر دیکھ لیں۔ زکربرگ کے علاوہ بہت سے مشہور شخصیات اور دوستوں کی تصاویر اسی طرح دیکھی جا سکتی ہیں۔

How to see every photo your friends have ever liked on Facebook
تاریخ اشاعت: 2015-09-27

More Technology Articles