Instagram rolls out 1080px photos

Instagram Rolls Out 1080px Photos

انسٹا گرام پر ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ شروع ہو گئی

انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اینڈریوڈ اور آئی او ایس پر ہائی ریزولوشن تصاویر یعنی 1080 x 1080پکسل کی سپورٹ فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔اس کے پہلے انسٹا گرام 640 x 640پکسل تک سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ انسٹا گرام اپنے لانچ یعنی 2010 سے صرف 640 x 640پکسل کی سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔2012 میں فیس بک نے انسٹا گرام کو ایک ارب ڈالر میں خریدا اس کے بعد فیس بک نے بھی ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ فراہم کرنے میں تین سال لگا دئیے۔

(جاری ہے)


جب انسٹا گرام لانچ ہو ا اس وقت 640 x 640پکسل کی تصاویر بھی کافی ہائی ریزولوشن سمجھی جاتی تھیں۔ اس کے بعدچند سالوں میں ہی تصاویر اورویڈیو کی کوالٹی 4K تک جا پہنچی۔ ایسے میں صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے زیادہ ریزولوشن کی تصاویر کی سپورٹ فراہم کرنا ضروری تھا۔صارفین کو ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ مرحلہ وار فراہم کی جائے گی، اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ صارفین ابھی یہ سہولت حاصل نہ کر سکے ہوں۔ ویب ورژن میں بھی ابھی تک 640 x 640پکسل کی سپورٹ دی جا رہی ہے، جلد ہی ویب پر بھی ہائی ریزولوشن تصاویر نظر آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-08

More Technology Articles