KiloCore is the World First 1000 Core Processor

KiloCore Is The World First 1000 Core Processor

کلو کور(KiloCore) دنیا کا پہلا1000 کور پروسیسر

آپ نے پہلے بہت سے پروسیسر ز کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کلو کور کے بارے میں آپ پہلی بار سن رہے ہونگے۔یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے ماہرین کی ٹیم نے کلو کور کےنام سے ایک پراسیسر بنایا ہے، جس میں 1000کورز ہیں۔اس سے پہلے جو زیادہ کورز کےپروسیسر بنائے گئے ہیں، وہ 300کورز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ کلو کور پروسیسر کو آئی بی ایم 32nm CMOS ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق یہ پروسیسر توانائی کے معاملے میں انتہائی کفایت شعار ہے۔یہ صرف 0.7 واٹ انرجی خرچ کرتا ہے۔یہ پروسیسر کارکردگی کے معاملے میں بھی بہترین ہے۔ یہ پروسیسر بڑی ایپلی کیشن کو چھوٹی ایپلی کیشن میں تقسیم کر دیتا ہے۔ ہر چھوٹی ایپلی کیشن کا پراسس ایک الگ کور میں ہوتا ہے۔ یہ پراسیسر ہدایات کو ایک عام لیپ ٹاپ کےمقابلے میں 100گنا زیادہ تیزی سے پراسس کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-20

More Technology Articles