Latest WhatsApp beta for Android finally has full support for the Nougat notification system

Latest WhatsApp Beta For Android Finally Has Full Support For The Nougat Notification System

تازہ ترین وٹس ایپ بیٹا فار اینڈروئیڈ نوگٹ نوٹی فیکیشن سسٹم کی مکمل سپورٹ ہے

اگر آپ اینڈروئیڈ کے اُن 0.7 فیصد صارفین میں شامل ہیں، جن کے سمارٹ فون میں تازہ ترین اینڈروئیڈ 7 نوگٹ انسٹال ہے اور آپ وٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہی ہے۔
نوگٹ میں وٹس ایپ کا ٹونی فیکیشن سسٹم کچھ زیادہ اچھے سے کام نہیں کرتا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹس ایپ نے نوگٹ کے نئے نوٹی فیکیشن سسٹم کے لیے گوگل کی گائیڈ لائن کو نظر انداز کر دیا تھا۔

اسی وجہ سے نوگٹ میں نوٹی فیکیشن سے براہ راست جواب دینے میں صارف کے اپنے پیغامات غائب ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ نے اپنے بیٹاورژن میں ان تمام خرابیوں کو دور کر دیا ہے۔اب نوگٹ میں وٹس ایپ بیٹا استعمال کرنے والوں کو تمام میسیجز نوٹی فیکیشن میں ملیں گے۔ جب صارف کسی میسج کا جواب دیں گے تو صارف کا میسج بھی نظر آئے گا۔اگر صارفین کو بہت سے لوگوں کی طرف سے پیغامات ملیں گے تو ان کے نوٹی فیکیشن ایک ہی بنڈل میں نظر آئیں گے، جنہیں صارف ان بنڈل کر کے سب کو نوٹی فیکیشن سے ہی الگ الگ پیغام دے سکیں گے۔
امید ہے کہ یہ فیچر جلد ہی وٹس ایپ کے مستحکم ورژن میں بھی شامل کر دئیے جائیں گے تاہم صارفین وٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا 2.17.13 ورژن میں بھی انہیں استعمال کر سکتےہیں۔

Latest WhatsApp beta for Android finally has full support for the Nougat notification system
تاریخ اشاعت: 2017-01-16

More Technology Articles