Mark Zuckerberg Mistakenly Declared Dead

Mark Zuckerberg Mistakenly Declared Dead

فیس بک کے فیچر نے دوسروں کے ساتھ ساتھ مارک زکر برگ کی بھی جان لے لی

فیس بک نے حادثاتی طور پر لاکھوں افراد کے پروفائل میں اُن کے مرحوم ہونے کے بینر لگا دئیے۔ فیس بک کی غلطی کی وجہ سے جوافراد مرحوم قرار دئیے گئے اُن میں مارک زکربرگ بھی شامل ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ آج کچھ دیر کے لیے کچھ پروفائلز پر صارفین کے لیے یادگاری پیغامات پوسٹ کر دئیے گئے تھے۔ یہ خوفناک غلطی تھی، جسے دور کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو سمیت 20 لاکھ پروفائل پیجز پر یادگاری پیغامات پوسٹ ہوئے۔فیس نے صارفین نے معذرت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اب یہ خرابی دور کر دی گئی ہے، تاہم جب تک یہ خرابی دور کی جاتی ، اس نے بہت سے لوگوں کو پریشان کر دیا تھا۔ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلانے کےلیے فیس بک لائیو فیچر کا سہارا لینا پڑا۔
اس حادثے کے بعد ٹوٹر پر #FacebookDead اور#FacebookRapture ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ ہوگئے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-12

More Technology Articles