Nearly a billion Android devices affected by newly discovered QuadRooter

Nearly A Billion Android Devices Affected By Newly Discovered QuadRooter

تقریباً 1ارب ڈیوائسزاینڈروئیڈ کی نئی خرابی کواڈ روٹر سے متاثر

سیکورٹی فرم چیک پوائنٹ کے ماہرین نے کوالکوم چپ سیٹ والی اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں ایک نئی خرابی دریافت کی ہے۔ کواڈ روٹر (QuadRooter) نام کی یہ خرابی اصل میں 4 خرابیوں کا مجموعہ ہے۔کواڈ روٹر 900 ملین اینڈروئیڈ فون اور ٹیبلٹس کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ خرابی جن سمارٹ فونز کو متاثر رہی ہے ان میں سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے ساتھ ساتھ بلیک بیری DTEK50بھی شامل ہے۔

بلیک بیری کی اس ڈیوائس کے دنیا کے محفوظ ترین اینڈروئیڈ ڈیوائس ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
کواڈ روٹر سے ہیکر صارفین کے سمارٹ فونز کی حساس معلومات کے علاوہ فون کے تمام ہارڈ وئیر تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ کامیاب اٹیک کے لیے ہیکروں کو کسی نہ کسی طرح صارفین سے ایسی ایپلی کیشن انسٹال کرانی ہوتی ہے، جس کے لیے کسی خاص اجازت( پرمیشن) کی ضرورت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)


کوالکوم کو اس خرابی کے بارے میں اپریل میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ کوالکوم کا کہنا ہے کہ اس خرابی کو دور کر کے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے پیچز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ گوگل نے ان پیچیز کو ماہانہ سیکورٹی اپ ڈیٹ میں فکس کر دیا تھا، تاہم ایک خرابی ستمبر کی اپ ڈیٹ میں فکس کی جائے گی۔
چیک پوائنٹ نے ایک کواڈ روٹر سکینر بھی جاری کیا ہے،جسےپلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے صارفین اپنی ڈیوائس کو سکین کر سکتے ہیں۔کواڈ روٹر سکینر کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-08

More Technology Articles