Pakistani Student Wins Bronze at Microsoft Office Championship

Pakistani Student Wins Bronze At Microsoft Office Championship

پاکستانی طالب علم وقاص علی کا اعزاز

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص علی نے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ ورلڈ چیمپئن 2015 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ساتھ 1500 ڈالر، ایک پیرٹ ڈرون اور ایچ پی کے ٹیبلٹ کا انعام بھی جیت لیا۔
میر پور ماتھیلو ایف ایف سی گورنمنٹ گرائمر سکول کے طالب علم وقاص علی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں 9 اگست سے 12 اگست تک جاری رہنے والے مقابلے میں پاور پوائنٹ ورژن 2013 میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی کیٹگری میں پہلی پوزیشن تھائی لینڈ اور دوسری امریکا نے حاصل کی۔
ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ابتدائی راؤنڈ میں 6 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی مگر ان میں سے فائنل راؤنڈ تک 47 ممالک کے 145 شرکاء پہنچے، وقاص علی ان میں واحد پاکستانی تھا۔ان 145 افراد کو ڈیلاس میں آخری مقابلے کی دعوت کی گئی جو 9 اگست سے 12 اگست تک منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں شرکت کے لیے وقاص علی نے اپنے خرچ پر ڈیلاس کا سفر کیا۔


کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد وقاص علی نے کہا کہ
“مجھے بہت کچھ محسوس ہو رہا ہے لیکن سب سے زیادہ فخر محسوس ہو رہاکہ میں جیت گیا۔ یہ پاکستان کے لیے پہلی دفعہ ہے۔میں (پاکستان سے) اکیلا تھا اور جیت گیا۔ درحقیقت یہ میری جیت نہیں بلکہ میری فیملی، ٹی ای سی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، میرے دوستوں کی ہے جن کی سپورٹ مقابلے میں میرے ساتھ رہی”

وقاس علی، میر پور

تاریخ اشاعت: 2015-08-21

More Technology Articles