Parents could get sued by their kids for putting baby photos on Facebook

Parents Could Get Sued By Their Kids For Putting Baby Photos On Facebook

فیس بک پر تصاویر پوسٹ کرنے پر بچے والدین پر مقدمہ کر سکیں گے

فرانس کے والدین کو خبردار کیا جا رہا ہےکہ بچوں کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کر کے وہ جو محبت دکھا رہے ہیں، وہ محبت انہیں جیل بھی پہنچا سکتی ہے۔
ملک کے پرائیویسی کے قوانین کے حساب سے ماہرین پیش گوئی رہے ہیں کہ اگر بچے ذرا بڑے ہوکر والدین پر اپنی کسی تصویر کے حوالے سے مقدمہ کر دیں تو اُن کے والدین کو 45ہزار یورو جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)


اخلاقیات اور انٹرنیٹ قوانین کے ایک ماہر ایرک ڈیلکروکس نے بتایا کہ کچھ سالوں میں بچے اپنے والدین کو اپنی چھوٹی عمر کی تصاویر فیس بک پر لگانے پر عدالت میں لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچے کی زندگی میں کئی ایسےمراحل آتے ہیں، جب وہ فوٹو بنوانا نہیں چاہتے یا انہیں پبلک کرنا نہیں چاہتے۔ ایسی تصاویر پوسٹ کرنے پر بچے بعد میں والدین پر مقدمہ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-09

More Technology Articles