Password free logins could be coming to Android apps soon by Project Abacus

Password Free Logins Could Be Coming To Android Apps Soon By Project Abacus

اب صارفین اینڈروئیڈ ایپس میں پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہو سکیں گے

گوگل نے پچھلے سال گوگل آئی / او میں پراجیکٹ ابیکس (تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرایا تھا، جس کا مقصدصارفین کے ٹائپ کرنے، سوائپ کرنے، حرکت اور بات کرنے کے انداز کا تجزیہ کر کے سمارٹ فون تک رسائی دینا تھا۔ یعنی اس پراجیکٹ کا مقصد صارفین کو بغیر پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ سکینگ کے اینڈروئیڈ ایپس تک رسائی دینا تھا۔

ایک سال سے اس پراجیکٹ کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ ابیکس اس سال کے آخر تک ڈویلپرز کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ لگتا ہے کہ اس کے تمام تجربات حسب توقع کامیاب ہوئے ہیں۔
پراجیکٹ ابیکس ٹرسٹ سکور کی بنیاد پر کام کرے گا۔ ٹرسٹ سکور صارفین کی ٹائپنگ کے انداز، سوائپ کرنے، حرکت یا بات کرنے سے بیک گراؤنڈ میں جمع ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

زیادہ ٹرسٹ سکور پر صارفین سے پاس ورڈ طلب نہیں کیا جائےگا، کم ٹرسٹ سکور پر صارفین سے پاس ورڈ طلب کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ایپلی کیشنز، جیسے بنک ایپلی کیشن، کے لیے بہت زیادہ ٹرسٹ سکور کی ضرورت ہو گی ورنہ آپ کو پاس ورڈ فراہم کرنا پڑے گا۔اس کے برعکس گیمز تک بغیر پاس ورڈ رسائی کے لیے کم ٹرسٹ سکور سے بھی کام چل جائے گا ۔
گوگل کے مطابق اگلے ماہ چند بنک اور دوسرے بڑے ادارے ٹرسٹ اے پی آئی کو چیک کریں گے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ڈویلپرز کے لیے اس سال کے آخر تک یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-24

More Technology Articles