President Obama finally has his own Facebook Page

President Obama Finally Has His Own Facebook Page

آخر کار صدر اوبامہ نے بھی فیس بک پیج بنا لیا

آخرکار صدرریاست ہائے متحدہ امریکا نے بھی اپنا آفیشل فیس بک پیج بنا لیا ہے۔صدر اوبامہ نے 6 ماہ پہلے ہی ٹوئٹر پر بھی اکاؤنٹ بھی بنایا تھا۔
صدر امریکا کے پیج کی ٹائم لائن پر ان کے پہلے اور دوسرے دور کے اہم واقعات، ابتدائی سنگ میل، مشعل اوبامہ سے شادی کی تفصیلا ت بھی درج ہیں۔تازہ ترین شیئر کی ہوئی ویڈیو میں صدر اوبامہ وائٹ ہاؤس کے صحن میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


صدر اوبامہ کے فیس بک پیج کا یوآرایل Facebook.com/potus ہے۔ پوٹس(پریزیڈنٹ آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس) کے یوزر نیم سے لگتا ہے کہ یہ صفحہ بارک اوبامہ کا ذاتی پیج نہیں بلکہ صدر امریکا بارک اوبامہ کا آفیشل پیج ہے، جیسے ہی نیا صدر صدارت کا عہدہ سنبھالے گا، یہ پیج بھی انہیں منتقل ہوجائے گا۔
پیج کے لانچ ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں،اگلے چند دنوں میں یہ تعداد کئی ملین ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-10

More Technology Articles