Samsung blow up the electric vehicle market with powerful new battery

Samsung Blow Up The Electric Vehicle Market With Powerful New Battery

سام سنگ نے الیکٹرک کار کے لیے سب سے شاندار بیٹری متعارف کرا دی

سام سنگ نے نارتھ امریکن انٹرنیشنل آٹو شو میں اپنی ذیلی سٹوریج کمپنی ایس ڈی آئی کی بیٹری متعارف کرا کر سب کو حیران کر دیا۔یہ بیٹری ایک بار چارج ہونے پر 372 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے جبکہ دوبارہ صرف 20 منٹ تک چارج کرنے پر 310 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔یہ کفایت شعار بیٹری دوسری بیٹریوں کے برعکس 10 فیصد ہلکی ہے اور اس میں پرزہ جات بھی دوسری بیٹریوں سے کم لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


اس وقت الیکٹرک کار بنانے کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی ٹیسلا ہے۔ ٹیسلا کا وعدہ ہے کہ ماڈل ایس میں بیٹری رینج 265 میل ہوگی جبکہ ماڈل ایکس میں یہ 250 میل تک ہوگی۔ اس کے مقابلے میں سام سنگ کی بیٹری صرف 20 منٹ چارج کرنے پر ہی 310 میل چلنے کے قابل ہوجاتی ہے ۔ ٹیسلا کی گاڑی 30 منٹ تک چارج ہوکر 170 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ بیٹریاں 2021 تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-10

More Technology Articles