Samsung hints at upcoming Gear smartwatch with circular display

Samsung Hints At Upcoming Gear Smartwatch With Circular Display

سام سنگ کی نئی گیئر سمارٹ واچ کا ڈسپلے گول ہو گا

سام سنگ نے ان افواہوں کی تصدیق کر دی ہے کہ اس کی جلد ہی لانچ ہونے والی سمارٹ واچ کا ڈسپلے گول ہوگا۔ سام سنگ نے حالیہ جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ وہ سمارٹ واچ کے لانچ ہونے سے پہلے ہی سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ بھی ریلیز کرے گا۔
آنے والی سمارٹ واچ سام سنگ کی گیئر لائن اپ کی ساتویں گھڑی ہوگی۔سام سنگ نے اسے آربس(Orbis) کا کوڈ نام دیا ہے۔

ریلیز ہونے کے بعد شاید اسے سام سنگ گیئر اے کا نام دیا جائے ۔

(جاری ہے)

گیئراے میں اینڈریوڈ وئیر کی بجائے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا۔سام سنگ اپنی تمام مصنوعات میں اب ٹائیزن کو ہی استعمال کرے گا۔
پہلے سامنے آنے والی افواہوں کے مطابق سام سنگ اس سمارٹ واچ کے دو ورژن جاری کرے گا، گیئر اے اور آربس۔ ایک ورژن میں بلو ٹوتھ کنکٹیویٹی ہو گی جبکہ دوسرے ایڈوانس ورژن میں 3 جی کنکٹیویٹی ہوگی۔ایڈوانس ورژن میں کال کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔اس سمارٹ واچ میں وائرلیس چارجنگ کے ذریعے بھی چارج کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-24

More Technology Articles