Scientists turn old smartphones into all seeing eyes

Scientists Turn Old Smartphones Into All Seeing Eyes

سائنسدانوں نے پرانے سمارٹ فون کو چوکیدار کی نوکری دے دی

پرانے اینڈریوڈ سمارٹ فون کو بچوں کے حوالے کرنے یا دراز میں رکھنے کے علاوہ بھی بہت سے کاموں میں لایا جا سکتا ہے۔ایسے فون کا بہترین استعمال متعارف کرانے والی کارنیگی میلون یونیورسٹی کی ٹیم ہے۔ اس ٹیم نے ایک پروگرام بنایا ہے جسے زینسرز(Zensors) کا نام دیا گیا ہے۔اس پروگرام سے صارفین اپنے سمارٹ فون اور نگرانی کے کیمرہ سے اپنے ماحول پر جدید طریقے سے نظر رکھ سکتے ہیں۔

یہ نظر آپ کو خود نہیں رکھنی ہو گی بلکہ نظر رکھنے کا کام پرانا (یا نیا) اینڈریوڈ سمارٹ فون یا نگرانی کا کیمرہ کرے گا اور شام کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ آپ کو بتا دے گا۔ ٹیم نے عملی طور پر بتایا کہ یہ پروگرام کس طرح کام کرے گا۔ مثال کے طور پر اس سمارٹ فون کو کھڑکی کے ساتھ اس طرح لگا دیں کہ اس کا رئیر کیمرہ باہر ہو۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پروگرام کو اپنی زبان میں (فی الحال انگریزی میں ) ہدایت دے دیں کہ پارکنگ لاٹ میں کتنی کاریں ہیں؟ زینسرز آپ کو تفصیلی رپورٹ فراہم کرے گا کہ کتنی کاریں موجود ہیں کتنی آئیں اور کتنی گئیں۔

اس کے علاوہ اسے ہدایات دی جا سکتی ہے کہ آج دوکان میں کتنے گاہک آئے اسمبلی لائن سے کتنی چیزیں گذری۔ شام کو تمام رپورٹ آپ کے سامنے ہونگی۔اس طرح کے کام عام سمارٹ فون یا نگرانی کے آلات نہیں کر سکتے۔ماہرین کا کہنا ہے اس پروگرام کو بتدریج مشکل کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ابھی تک تو زینسر کے بیٹا ٹسٹنگ کے مراحل چل رہے ہیں۔ اگر یہ پروگرام عام ہو گیا تو انسانوں کے نگرانی کے کام کافی آسان ہونگے۔ ہر چیز میں چپ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-24

More Technology Articles