Sony will provide modules to Apple for iphone

Sony Will Provide Modules To Apple For Iphone

آئی فون کے لیے سونی کیمرے کے موڈیولز فراہم کرے گا

سونی جو کہ سمارٹ فون اور ٹیبلیٹس میں ایپل کا حریف ہے اب ایپل کو نئے آنے والی آئی فون کے کیمرے کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا، جیسے کہ اس نے آئی فون 5 ایس میں کیے تھے جس کے کیمرے میں سونی کے بنے سی موس سینسر استعمال کیے گئے تھے۔ ایپل نے ایک سال میں سونی سے 100 ملین سی موس سینسر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر نئے آنے والے آئی فونز کی شرحِ فروخت میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا تو یہ تعداد 200 ملین تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
ایپل نے اس سال دو نئے آئی فون متعارف کروانے کا سوچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں نئے آئی فونز 4.5 اور5 انچ تک بڑی سکرین کے ساتھ ہونگے۔یہ دونوں آئی فون 6 مونیکر کے نام سے مارکیٹ میں آئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-13

More Technology Articles