Telenor introduces Hourly and Weekly Dailymotion Bundles

Telenor Introduces Hourly And Weekly Dailymotion Bundles

ڈیلی موشن کی ویڈیوز دیکھنا اب ٹیلی نار کے ساتھ انتہائی آسان!!!

ٹیلی نار نے اپنے صارفین کو بہتر انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنے کے لیے ڈیلی موشن کے ساتھ تعاون کیا ہے۔اورصارفین کو ڈیلی موشن بنڈلز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیلی نار پری پیڈ صارفین کے لیے دو طرح کے لیے ڈیلی موشن بنڈلز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں سے ایک گھنٹہ وار جبکہ دوسرا ہفتہ وار بنڈل ہے۔ ان کی مدد سے آپ اپنی من پسند لا محدود ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپ لوڈ اور شئیر بھی کرسکتے ہیں۔

ٹیلی نام کا یہ قدم پاکستان میں 2012 سے یوٹیوب کے بند ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ ویڈیو شئیرنگ کی سب سے مشہور ویب سائٹ تھی۔

گھنٹہ وار بنڈل:
ڈیلی موشن کا گھنٹہ وار بنڈل 5 روپے کے سروس چارجز کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ پورے ایک دن تک کام کرے گا اور پورے دن میں جب چاہیں 60 منٹس کا یہ بنڈل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے *345*138# ڈائل کیجیے۔

ہفتہ وار ڈیلی موشن بنڈل:
ہفتہ وار ڈیلی موشن کے سروس چارجز 75 روپے ہیں جو کہ 7 دن تک قابلِ استعمال ہوگا۔اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے *345*134# ڈائل کیجیے۔اس بنڈل میں 500 MB ڈیلی موشن اور 500 MB دوسرے URLs شامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-18

More Technology Articles