Telenor Launches 3G USB Dongle in Pakistan

Telenor Launches 3G USB Dongle In Pakistan

ٹیلی نار نے تھری جی یو ایس بی ڈونگل متعارف کروا دی!

ٹیلی نار پاکستان نے صارفین کی سہولت کیلئے ’’تھری جی‘‘ یو ایس بی ڈونگل متعارف کروا دی ہے۔ ٹیلی نار کے اعلامیہ کے مطابق یہ یو ایس بی صارفین صارفین کو بروقت تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرے گی، اور کم قیمت پر صارفین بہترین انٹرنیٹ کی سروس حاصل کر سکیں گے۔
یہ ڈونگل ٹیلی نار پاکستان کے دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسکی خاصیت یہ ہے کہ یہ کسی ماہانہ چارجز کے بغیر متعارف کروائی گئی ہے، جیسے کہ پی ٹی سی ایل ’’ایو‘‘ اور ’’ونگل‘‘ وغیرہ پر عائد ہیں۔

ٹیلی نار کی یہ ڈونگل تین دن، ایک ہفتہ اور ماہانہ کے پیکیجز میں دستیاب ہے۔ صارف کو اپنی مرضی سے پیکج تبدیل کرنے کی آزادی بھی حاصل ہے۔
اس ڈونگل کی قیمت 2500روپے ہے، اور اسکے ساتھ تین مہینے کیلئے 1500ایم بی انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)


ٹیلی نار یو ایس بی ڈونگل کے پیکیجز کی تفصیلات

معیاد کے دن رات 1 تا صبح 8 صبح 8 تا رات 1 قیمت پیکج کا نام
1 500MB روزانہ 100MB Rs.25 روزانہ
3 500MB روزانہ 200MB Rs.35 تین روزہ
7 500MB روزانہ 500 MB Rs.75 ہفتہ وار
15 500MB روزانہ 1GB Rs.150 پندرہ روزہ
30 500MB روزانہ 3GB Rs.400 ماہانہ
30 500MB روزانہ 8GB Rs.1000 ماہانہ پلس

پیکیجز کی قیمت اور معیاد ٹیلی نار کے موبائل پیکیجز سے کافی ملتے جلتے ہیں۔

موبائل تھری جی پیکیجز کی تفصیلات اس صفحہ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ رات 1بجے سے صبح 8 بجے تک 500 میگا بائیٹ کی مفت لمٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ جو کہ آپ کے مرکزی پیکیج پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ یعنی آپ کسی بھی پیکج میں یہ لمٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات آپ ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-07

More Technology Articles