Telenor Launches Music service

Telenor Launches Music Service

ٹیلی نار کی نئی سروس ’’ٹیلی نار میوزک‘‘ لانچ کر دی گئی!

ٹیلی نار نے اپنے صارفین کیلئے ایک انتہائی منفرد سروس ’’ٹیلی نار میوزک‘‘ کا آغاز کیا ہے۔جسکی مدد سے صارفین 5 لاکھ گانوں میں سے اپنی پسند کے گانے آن لائن سن سکیں گے وہ بھی سٹوریج کی پریشانی کے بغیر۔یعنی صارفین کو میوزک ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ٹیلی نار میوزک کی اینڈرائیڈ اور آئی فون ایپ کے ذریعے آپ اپنے تھری جی اور وائی فائی کو استعمال کرکے آن لائن میوزک سن سکتے ہیں۔

ٹیلی نار میوزک

ٹیلی نار کی میوزک لائبریری بہت وسیع ہے، جس میں پاکستانی، بھارتی، انگریزی گانے۔

(جاری ہے)

اسلامی نعتیں اور دیگر آڈیو ز دستیاب ہوں گی۔ صارفین کیلئے پہلا ہفتہ بالکل مفت ہوگا، جسکے بعد انہیں میوزک سننے کیلئے ادائیگی کرنا ہوگی۔ سروس کے مفت حصول کیلئے #3333* ڈائل کیجئے۔
ٹیلی نار کی میوزک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔ اس سروس کی مزید معلومات ٹیلی نار کی ویب سائیٹ سے حاصل کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-08

More Technology Articles