UC Browser Mehwish Hayat

UC Browser Mehwish Hayat

یو۔سی براؤزر ہے تیار اپنے پاکستانی صارفین کو حیران کرنے کے لیے ؛ مہوش حیات ہوں گی نیا چہرہ

یو۔سی ویب، علی بابا گروپ کے موبائل بزنس ڈویژن  کی کمپنی ہے جو کہ پاکستان میں اپنے براؤزر کی لانچ کے لیے ہے بالکل تیار۔ اس سلسلے میں کمپنی اپنے فلیگ شپ برؤزر، یو سی براؤزر کو پاکستانی صارفین کے لیے ایک سنسنی سے بھرپور ٹی وی کمرشل  کے ذریعے متعارف کروا رہی ہے۔
اس ایکشن سے بھرپور ٹی وی کمرشل میں دو انتہائی ٹیلنٹڈ پاکستانی کام کر رہے ہیں: مہوش حیات، جن کا ہے مرکزی کردار اور نبیل قریشی، باکس آفس ہِٹ فلم " نامعلوم افراد" اور "ایکٹر ان لاء"  کے ڈائریکٹر، جو پس پردہ کام کرتے نظر آرہے ہیں۔


اس اشتہار میں یو ۔سی براؤزر کی باقی تمام براؤزرز کے مقابلے میں تیز ترین اسپیڈ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
اشتہار کا آغاز ایک ایکشن فلم کےسین سے ہوتا ہے جس میں ہم مہوش حیات کو ایک بالکل نئے روپ میں دیکھتے ہیں؛ایک سوپر ہیرو جسے ایک خطرناک مشن مکمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹی وی کمرشلز تو کیا، پاکستانی سلور اسکرین پر بھی ابھی تک ایک کُول فی میل سوپر ہیرو بالکل  نہیں  آئی۔

اس  کمرشل میں یو سی براؤزر کے دو اہم فیچرز: تیز ویڈیو بفرنگ اور تیز  ڈاؤن لوڈنگ  کو منفرد اور  اچھوتے انداز میں   پیش کیا گیا ہے۔

عام صارفین کی ضروریات کے مطابق  یو۔سی براؤزر  ان تمام مشکلات کا حل فراہم کرتا ہے ، جو  ایک عام انٹرنیٹ یوزر کو سُست  وڈیو بفرنگ اور  ڈاؤن لوڈنگ  میں  پیش آتی ہیں۔

اپنی مخصوص  کلاؤڈ کمپیو ٹنگ ٹیکنالوجی  اور یو 3 کیرنیل کے ساتھ، یو۔
سی براؤزر اپنے صارفین کو دے گا تیز اور بہت باسہولت  ویب سرفنگ کا  تجربہ۔ کینی یے، جنرل مینجر، اوور سیز  بزنس ، علی بابا موبائل بزنس گروپ  کے مطابق،

 " پاکستان میں، آن لائن وڈیو  دیکھنا اور ڈاون لوڈنگ  ہمارے یوزر  کی  دو اہم  سرگرمیاں ہیں۔ بہر حال، انٹرنیٹ کی آہستہ رفتار کی وجہ سے  اس میں مداخلت  ہوجاتی ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کی اس  صورتِ حال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
  جس سے یوزر کو  آسان اور تیز  براؤزنگ، ڈاؤن لوڈنگ، لوکل خبریں، وڈیوز، میوزک وغیرہ کی جانب   تیز  اور آسان رسائی   کی آفر   دستیاب ہو گی۔

یو۔سی براؤزر  چین، انڈونیشیا، روس اور بھارت میں کامیابی کے بعد اب پاکستانیوں کے لیے  اپنے براؤزنگ  کے  تجربے کو  بڑھانے  کے لیے تیار ہے۔ تو   یو۔سی براؤزر کے ساتھ آہستہ بفرنگ ، انتظاراور  بغیر  کسی رکاوٹ کے تیز ترین اسٹریمنگ اور  سرفنگ    کا آغاز کریں !

تاریخ اشاعت: 2017-01-11

More Technology Articles