UMT student arrested for posting girls pictures on Facebook

UMT Student Arrested For Posting Girls Pictures On Facebook

فیس بک پر لڑکیوں کی تصویریں لگانے والا نوجوان گرفتار!

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی UMT کے طالبعلم کو غیر قانونی طور پر طالبات کی تصویریں فیس بک پر شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
طالبعلم جس کا نام ابو بکر منہاس بتایا جاتا ہے، یو ایم ٹی لاہور میں سافٹ وئیر انجینرئنگ کا طالبعلم ہے۔اور مبینہ طور فیس بک کے اس صفحہ کا ایڈمن پایا گیا ہے جو کہ اپنے کیمپس کی لڑکیوں کی تصویریں بغیر اجازت فیس بک پر لگاتے تھے، اور ان پر فحش کمنٹس لکھتے تھے.
یو ایم ٹی کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے اور وہ طالبعلم جو کہ اس میں ابو بکر منہاس کی مدد کرتے تھے وہ بھی اسی قسم کے نتائج کا سامنا کریں گے۔


یہ گینگ یو ایم ٹی کی سوشل میڈیا کی ٹیم کے تعاون سے پکڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یو ایم ٹی کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گی ہے کہ طالبعلم پولیس کی حراست میں ہے۔لیکن اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔
مقامی یونیورسٹیوں میں فیس بک پر لڑکیوں کی تصویریں لگانے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔ اور یہ واقع ان تمام طالبعلموں کے لیے سبق آموز ہے جو کہ اس طرح کے فعل میں ملوث ہیں۔اسکے علاوہ ان تمام نوجوانوں کیلئے بھی سبق آموز ہے جو بغیر اجازت لڑکیوں کی تصاویر جعلی فیس بک پیجز یا ویب سائیٹوں پر شائع کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-22

More Technology Articles