Urdu Wikipedia Competition

Urdu Wikipedia Competition

اردو ویکیپیڈیا انعامی مقابلہ 2015

اردوویکیپیڈیا پر صارفین کے لیے ایک بہت ہی آسان سے انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے ہر فرد کے لیے انعام رکھا گیا ہے۔کو ئی بھی صارف اردو ویکیپیڈیا پر ایک مضمون لکھ کر یہاں کلک کر کے مضمون کا نام اور ای میل آئی ڈی لکھے گا تو اسے کمپیوٹنگ میگزین کے تازہ ترین شمارہ کی پی ڈی ایف فائل ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر کوئی صارف اپنے مضمون کے آخر میں {{مقابلہ}} لکھ کر یہاں کلک کر کے اپنی معلومات درج کرے گا تو وہ نقد انعام کے علاوہ میگزین کی ہارڈ کاپی بھی جیت سکتا ہے۔مضمون لکھنے کے لیے کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ الفاظ کی بھی کوئی قید نہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کی کامیابی کے بعد جلد ہی بڑے انعامات کے ساتھ دوسرا مقابلہ کرایا جائے گا۔
اس انعامی مقابلے کی مزید تفصیلات جاننے کے لے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-09

More Technology Articles