US government threat to internet, Mark Zuckerberg

US Government Threat To Internet, Mark Zuckerberg

امریکی حکومت انٹرنیٹ کیلئے خطرہ ہے: مارک زاکر برگ

فیس بک کے بانی مارک زاکر برگ نے سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لئے خطرہ ہے۔ مارک زاکر برگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز کی جاسوسی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوں۔

جب ہمارے انجینئرز انتھک محنت سے انٹرنیٹ کی سکیورٹی ترتیب دیتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کو ہم نے نہ صرف اپنی حکومت بلکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو سائبر کریمنلز سے محفوظ بنا دیا ہے۔

مارک زاکر برگ کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر براک اوباما کو ٹیلی فون کرکے اپنے خدشات اور مستقبل کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا لیکن بدقسمتی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس حوالے سے ترامیم میں اچھا خاصہ وقت درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

مارک زاکر برگ کا کہنا تھا کہ امریکا کو انٹرنیٹ کا چیمپیئن ہونا چاہیئے تھا نہ کہ خطرہ۔ امریکی حکومت کو جاسوسی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا ورنہ لوگ ان کے بارے میں برا گمان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک محفوظ ویب سائٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ ہم سب پر ہے کہ ہم انٹر نیٹ پر کس کیا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ایسی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں جو انٹر نیٹ کی دنیا کی ہر چیز سے اہم ہو جو ہم چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی پراعتماد طریقے سے اس کا جائزہ لے رہا ہوں اور دوسرے لوگ بھی فیس بک کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مارک زاکر برگ نے ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے فیس بک کے جعلی سرور کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے اور لاکھوں کمپیوٹرز کو وائرس سے متاثر کرنے کے انکشاف کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-14

More Technology Articles